اجین،23؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سپریم کورٹ کی طرف سے دیوالی پر آتش بازی کو لے کر دیے گئے احکامات کا مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے رہنما چنتامنی مالویہ نے مخالفت کی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کو نہیں مانیں گے۔
چنتامنی مالویہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ہندو روایت میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں ہے اور اس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں پیر کو ہی فیصلہ دیا ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد اجین سے بی جے پی کے رہنما چتام مالویہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی دیوالی اپنے روایتی انداز میں ہی مناؤں گا۔ رات کو لکشمی پوجن کرکے 10 بجے کے بعد ہی آتش بازی کروں گا۔ ہماری ہندو روایت میں کسی کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کر سکتا۔
بے لگام جذباتی بی جے پی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ اپنی مذہبی روایات کے لئے اگر مجھے جیل بھی جانا پڑے تو خوشی سے جاؤں گا۔ مالویہ پہلے بھی متنازعہ بیان دیتے رہے ہیں لیکن اس بار انہوں نے سپریم کورٹ کو براہ راست چیلنج کیا ہے۔ ان کے اس بیان پر پارٹی نے خاموش اختیار کر لی ہے۔ کوئی بھی لیڈر کچھ بولنے کو تیار نہیں ہے۔واضح ہو کہ پارٹی کے ترجمان ویب سائٹ ’’ چریویتی‘‘ پر موصوف کا بیان اپڈیٹ ہے ۔